اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تیاری

Orange Line Train Fare Increases
کیپشن: Orange Line Train Fare Increases
سورس: PNN

ایک نیوز نیوز: ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےاورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی۔   
تفصیلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز پیش کر دی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی،  باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس سے لی جائے گی۔ سمری کے مطابق میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔ 
پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز  دی گئی ہے، واضح رہے کہ  فی الحال علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے ہے.