15 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

Dead Body Hanging with Tree at Karachi
کیپشن: Dead Body Hanging with Tree
سورس: PNN

 ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقہ صفورہ چورنگی کے قریب درخت پر 15 سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی، لاش اسکیم 33 کے رہائشی نوجوان رمیش کمار کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقتول رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا ، رمیش کمار 5 اگست شام 6 بجے گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا ۔ لاپتہ نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع سچل تھانے کو دی گئی تھی ،درخواست کے ساتھ نوجوان کی تصویر بھی دی گئی تھی ۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں چھ اگست کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا۔ فون پر کہا گیا کہ رمیش میرے پاس ہے پریشان نہ ہوں، اتنا بولنے کے بعد کال کاٹ کر فون بند کر دیا گیا۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل  کردیا گیا،جائے وقوعہ پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔