معیشت مستحکم ہوگئی،صحافی کے سوال پر نوازشریف کا اہم بیان

Aug 07, 2022 | 14:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ن لیگ کے قائد  نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ممنونہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی ایف آئی اے میں طلب

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، انشاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

مزیدخبریں