لاہور: 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Aug 07, 2022 | 14:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور میں افسوسناک واقعہ، شاد باغ میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا،ملزم عبدالرحمان بچی کا ہمسایہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچی ملزم کے گھر کھیلنے گئی تھی، جہاں ملزم نے بچی کیساتھ زیادتی کی۔

ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شاد باغ پولیس کی جانب سےوالد کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں