ممنونہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی ایف آئی اے میں طلب

ممنونہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی ایف آئی اے میں طلب
کیپشن: fia on pti

ایک نیوز نیوز: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے خوشخبری:یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو 12 اگست اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔