ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گُھٹنوں کی سرجری کے بعد ہسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئرکیا ہے۔
شعیب اختر نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ آپریشن تھیٹر سے باہرآگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔
شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔
View this post on Instagram
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 سال کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔