آسمانی بجلی گرنے سے کیوبا کا ایندھن ڈپو تباہ،ویڈیووائرل

Aug 07, 2022 | 13:31 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: آسمانی بجلی گرنے سے کیوبا کے ایندھن ڈپو  میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ کیوبا کے ایندھن ڈپو میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایندھن اسٹوریج کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز لگنے والی آگ نے دوسرے ٹینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایندھن ڈپو کو  شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے 17 اہلکار لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ بہت سے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں