ایک نیوز نیوز: ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ متھیرا نے انٹرویو میں کیا کہا؟ مزید جانئے
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ہسپتال ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ملک لیاقت خان گزشتہ شب لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا اور 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔