ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنھبالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وزیراعلی کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کونیا سرپرائز
نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔