زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں:شیخ رشید

Aug 07, 2022 | 11:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے، زمینی طاقتیں 15 جماعتوں کے ہمراہ جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیامیڈیا میں دھورہے ہیں۔ زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیلاب کی فوٹو بنوانے پر زور اور گورنر سٹیٹ  بینک  مقرر کرنے کا وقت نہیں، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ ذخائر،ترسیلات اور برآمدات کم ہورہی ہیں، وزیرخزانہ ایک ہفتےٹیکس لگاتےہیں دوسرےہفتےاٹھالیتےہیں۔ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی ہیں،جیسا کہ قرضے کے لیےبھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔اگست اہم مہینہ ہے۔

مزیدخبریں