کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہر تاریکی میں ڈھوب گیا

Aug 07, 2022 | 09:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ  کا دورانیہ  4  سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  کے مختلف علاقوں میں  لوڈشیڈنگ  کہیں زیادہ تو کہیں بہت زیادہ ہو رہی ہے جبکہ  لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور  غیر مستثنیٰ علاقے سب برابر ہوگئے ہیں۔

 شہر میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ ہے، لائٹیں اور پنکھے بند ہونے سے شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون سب برباد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کونیا سرپرائز

گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد،  نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب  ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں