ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فوج کے فلسطین پر دوسرے روز بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ ترین کارروائی میں 6 بچے شہید ہوگئے جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں گرے جس سے پانچ گھروں میں بمباری کے بعد دھماکے ہوئے، چھ بچے اور دو خواتین شہید ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کونیا سرپرائز
اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے دو سو سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل کے متعدد اہم شہروں کو نشانے پر رکھ لیا ہے، صہیونی فورسز کی ظالمانہ بربریت کی سعودی عرب اورمصرنے مذمت کی ہے۔