ایک نیوز نیوز: جلال پور بھٹیاں میں تیز رفتار بس الٹ کر تالاب میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں میں سولگیں کھرل کے نزدیک بس حادثے تالاب میں گرگئیں، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے باعث خواتین، بچوں سمیت10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 30سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ہسپتال میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نذر مقامی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی۔