ٹوکیو اولمپکس ، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے

Aug 07, 2021 | 17:17 PM

admin
ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ، تاہم وہ 12 کھلاڑیوں میں 5ویں نمبر پر رہے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے 12 بہترین ایتھلیٹ شامل تھے۔ تمام اتھیلٹس کو پہلے مرحلے میں 3،3 بار نیزہ پھینکنے کا موقع ملا۔ پہلے مرحلے میں ارشد ندیم چوتھے جب کہ دوسرے مرحلے میں پانچویں نمبر پر رہے۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلا تھرو 82 اعشاریہ 4 میٹر ، دوسرے تھرو میں حتمی لکیر سے تھورا آگے بڑھ گئے اور فاؤل کرگئے، تیسرے تھرو میں انہوں نے نیزہ 84 اعشاریہ 62میٹر دور پھینکا، اس طرح مجموعی طور پر وہ پہلے مرحلے میں چوتھے نمبر پر رہے اور اس طرح وہ فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.91 میٹر کی جس کے بعد وہ ٹیبل پر چوتھی سے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آئے ۔فائنل مرحلے کی دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے ڈنڈے کو 81.98 میٹر کی دوری پر پھینکا ۔ارشد ندیم نے فائنل مرحلے کی آخری اور تیسری تھرو میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے اور مقابلے سے باہر ہوگئے ، انہوں نے تیسری تھرو 75 میٹر سے بھی کم رہی ۔

دوسری جانب پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 87 میٹر سے زائد کی تھرو کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ، لیکن تیسری بار میں وہ ڈنڈے کو زیادہ دور نہیں پھینک سکے لیکن اس کے باوجود وہ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار رہے ۔
مزیدخبریں