مبشر کھوکر قتل کیس: پولیس، سپیشل برانچ اور وزیر اعلیٰ آفس ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے

مبشر کھوکر قتل کیس: پولیس، سپیشل برانچ اور وزیر اعلیٰ آفس ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے
لاہور:صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کا معاملہ،وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل سکیورٹی کلیئرنس کیلئے رابطوں میں فقدان کا انکشاف ہوا،پولیس، سپیشل برانچ اور وزیراعلیٰ آفس ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ، سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کی کلیئرنس نہیں دی تھی۔پولیس، سپیشل برانچ اور وزیر اعلیٰ آفس ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے۔شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ کی آمد بارے پولیس کو صرف ایک گھنٹہ پہلے بتایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل سراغ رساں کتوں سے وینیو کلیئر نہیں کروایا گیا۔کلیرنس چیکنگ کے لئے واک تھرو بھی نہیں لگائے گئے تھے۔وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل متعلقہ ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر نہ پہنچے۔

نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے 1500 سے زائد مہمان مدعو کیے تھے مگر وہاں نہ متعلقہ ایس پی،ڈی ایس پی اورنہ ہی ایس ایچ او موقع پر نہ پہنچے۔ابھی ذرائع کا یہ بتانا ہے کہ سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اس کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔