ایک نیوز :سی ٹی ڈی نے شہری عاطف اسلم کو رقم لیکر چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عاطف اسلم کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا، جانچ پڑتال کے بعد مچلکوں پر رہا کیا گیا، عاطف اسلم نامی شہری کو ایک ڈی ایس پی کی سفارش پر رہا کیا گیا تھا، مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں، قصورواروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مطابق سی ٹی ڈی نے ایک اور شہری عاطف اسلم کو 30 مارچ کو گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل سے شارٹ ٹرم اغواء کیا اور محمودآباد لے جاکر اے ٹی ایم سے 2 لاکھ کیش نکلوائے اور تین لاکھ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کو درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق وہ اسٹوڈنٹ ویزے کا کام کرتا ہے 30 مارچ کو یونیورسٹی روڈ سے پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار اسے ہوٹل سے اس کی گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے کر گئے۔
عاطف نے بتایا کہ نامعلوم مقام پر چار گھنٹے تک تشدد کیا جاتا رہا، رہائی کے لئے 15 لاکھ روپے سے ڈیل شروع ہوکر 5 لاکھ روپے میں ختم ہوئی، کارٹریکر سے معلوم ہوا کہ مجھے سی ٹی ڈی سول لائن لے کر جایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ اہلکاروں نے دو لاکھ اے ٹی ایم سے لیے باقی 3 لاکھ کی رقم لینے کے لئے سہیل نامی شخص نے شہری کو فون کیا، رقم سی ٹی ڈی سول لائن پہنچانے کے احکامات دئیے اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔