ایک نیوز :عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی سربراہی کریں گے، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی ،اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے ، اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے ،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔