ویب ڈیسک: کسانوں نے گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر احتجاج کااعلان کردیا۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی ہے، لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔