ججز کو دھمکی آمیزخطوط موصول ہونے کی تفتیشی رپورٹ ارسال 

ججز کو دھمکی آمیزخطوط موصول ہونے کی تفتیشی رپورٹ ارسال 
کیپشن: ججز کو دھمکی آمیزخطوط موصول ہونے کی تفتیشی رپورٹ ارسال 

ایک نیوز:وزارت داخلہ کو اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کی تفتیشی رپورٹ ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ججز کو موصول خطوط کی رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ۔2اپریل کوہائی کورٹ کے  8ججز کو مشکوک خطوط ملے۔ 3،4اور 5اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔ معاملے الگ الگ دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ خط پر آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی۔ آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔تفتیشی ٹیمیں ان تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہیں۔سی ٹی ڈی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے بنائی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دئیے گئے۔ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کو تجزیہ کے لئے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا۔ خط پر لگائی جانیوالی  پوسٹل سٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کراوائی جارہی ہے۔