مریم نواز نے 35رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی

Apr 07, 2024 | 15:27 PM

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کے لیے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایم این اے رانا مبشر اقبال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کردیاگیا۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی لاہور میں عبدالعلیم خان، سردار ایاز صادق ،چودھری وسیم قادر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،عطاء اللہ تارڈ ،عون چودھری،

  سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ ،میاں مجتبی شجاع الرحمن ، خواجہ عمران نذیر ،سہیل شوکت بٹ ، ملک غلام حبیب اعوان ،خواجہ سلمان رفیق، ملک وحید، ملک اسد علی کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،میاں عمران جاوید ،انس محمود ،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک خالد پرویز کھوکھر ،میاں مرغوب احمد ،بلال یاسین،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں زیشان ملک، طلحہ برکی، راشد نصراللہ ، صبغت اللہ سلطان شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، صوبائی اور وفاقی محکموں کے نمائندوں،سی ای او  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو شامل کیاگیا۔
کوارڈینیشن کمیٹی عوامی فلاحی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی جبکہ سروس ڈلیوری کےلیے عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی پابند ہوگی۔کمیٹی لاہور میں امن و امان، انتظامی امور کی انجام دیہی میں کردارادا کرے گی۔کوارڈینیشن کمیٹی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کا تعین کرے گی۔کوارڈینیشن کمیٹی شہر کی ترقی سے متعلق اہداف کا تعین کرے گی۔

مزیدخبریں