ویب ڈیسک:بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی فلم ’’اینمل‘‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مہم پراداکارہ رشمیکا مندنا دفاع میں سامنے آگئیں
اداکارہ رشمیکا مندنا نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم اینیمل ایک ایسے کردار کے بارے میں ہے جس کا ’دماغ خراب ہے اور وہ اپنے والد کی حمایت میں کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔فلم کی بہت زیادہ تعریف بھی ہوئی لیکن کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے اس کہانی میں خواتین کے خلاف تعصب بھرے رویے دکھائے ہیں۔ انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد ہیروئن رشمیکا مندنا نے فلم پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم اینیمل ایک ایسے کردار کے بارے میں ہے جس کا ’دماغ خراب ہے اور وہ اپنے والد کی حمایت میں کسی حد تک بھی جا سکتا ہے اگر آپ ایسی فلم دیکھنا چاہتے ہیں جو حقیقت کے قریب ہو اور درست انداز میں سب دکھایا گیا ہو تو پھر اینیمل ایسی فلم ہے، فلم دیکھنے کے بعد یہ کہنا کہ یہ خواتین کیخلاف تعصب پر مبنی ہے، اگر آپ نے فلم انجوائے کی ہے تو بس پھر یہیں تک رہنے دیں۔
فلم کی ہیروئن رشمیکا مندنا کا غالباً کہنا تھا کہ اگر دیکھنے والوں کو فلم اچھی لگی ہے تو پھر اس پر تنقید نہ کریں۔رشمیکا مندنا نے انٹرویو میں ٹرولنگ کے حوالے سے بات کی جب فلم کے ایک سین پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ کا خیال تھا کہ 9 منٹ طویل یہ سین ان کا بہترین شاٹ تھا لیکن جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں یہ سین بھی موجود تھا تو سوشل میڈیا پر اس کی خوب ٹرولنگ ہوئی۔