سندھ حکومت کراچی میں بدامنی پرتوجہ دے،ایم کیو ایم

Apr 07, 2024 | 14:33 PM

ایک نیوز:ایم کیو ایم رہنماؤں کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت جیت کے خمار سے نکل کر کراچی میں بدامنی پرتوجہ دے۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سینیٹر  فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم حد بڑھ چکا۔یہ سارے پولیس والے یہیں جوان ہوئے ہیں۔کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مجرم ان پولیس والوں کی صفوں میں سے ملتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کراچی تشریف لائیں  اور سندھ حکومت کے وزیر داخلہ اور پولیس رینجرز کے ساتھ بیٹھیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیبرہوڈ  سکیورٹی سسٹم بنائیں۔آپ نہیں بنائیں گے تو ایم کیو ایم بناۓ گی، کوئی روک سکے تو روک لے۔اربوں روپے کے موبائل فون کراچی سے چھینتے ہیں۔

سینیٹر  فیصل سبزواری کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کراچی بے امنی کیس لگائیں ۔یہ سٹریٹ کرائم اب ایک انڈسٹری بن چکی ہے۔ پانی سر سے اوپر جا چکا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب آپ بلائیں سب کو اور عدالت لگائیں۔

مزیدخبریں