ایک نیوز:چلاس کے قریب لینڈسلائیڈنگ میں شہید نائب صوبیدار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے فیصل آباد کو روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔