ویب ڈیسک:میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔
بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں۔
مارک زکربرگ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ایمازون کے بانی جیف بیزوز 207 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلٹ 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔
2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔
درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔
مارک زکربرگ دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے
Apr 07, 2024 | 13:06 PM