ایک نیوز:قومی اسمبلی کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ مل گئی ۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکان نے تنخواہ لینے سے انکار نہیں کیا۔ہر رکن کے اکاؤنٹ میں 1لاکھ93ہزار روپے منتقل کئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات اس کے علاؤہ ہیں ۔تںخواہ اور دیگر مراعات ملانے سے ہر رکن کو ماہانہ پونے تین سے تین لاکھ روپے ملیں گے ۔
تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔