ایک نیوز: ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا معاملہ9 روز گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا ۔
9روز گزرنے کے باوجود بھی ڈی جی آئی آپریشنز علی ناصر رضوی نے چارج نہ چھوڑا۔ 29 مارچ کو اکبر ناصر خان کو ہٹا کر علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔ اکبر ناصر خان نے آئی جی اسلام آباد کی سیٹ کو چارج چھوڑ دیا تھا ۔لاہور: علی ناصر رضوی کو پنجاب حکومت نے ریلیو کرنے کی معذرت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے کہنے پر علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز کا چارج نہیں چھوڑا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران کو ٹرانسفر کرنے پر اعتماد میں لینے کی بات کی تھی۔