قومی کرکٹرز نے کاکول فٹنس کیمپ کویادگارقرار دیدیا

Apr 07, 2024 | 11:23 AM

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول فٹنس کیمپ کو یادگار لمحہ،انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے فائدہ مندقرار دیدیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہنا تھاکہ  فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں  انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا۔ جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا ۔  اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی ۔ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔ 

کرکٹرشاداب خان کاکہنا تھاکہ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا۔کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہونگے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔

عامرجمال کاکہنا تھاکہ اس طرح کی ٹریننگ ہمارے لیے بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہوگئے ۔ کسی بھی ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اس کیمپ سے اس میں مدد ملی۔ 

عمادوسیم کاکہنا تھاکہ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی۔ آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔ 

فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کاکہنا تھاکہ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا ، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔ 

اعظم خان کاکہنا تھاکہ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے۔پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا ۔

مزیدخبریں