ایک نیوز:عید سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر65روپےفی کلو مہنگے،سرکاری قیمت160کےبجائے200روپے کلوفروخت ہورہاہے۔
پیاز کے نرخ میں ایک ہفتے میں 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔مقامی پیاز درجہ اول کا سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو مقرر،مارکیٹ میں مقامی پیاز کم از کم 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔درآمدی پیاز بھی 200 سے 220 روپے کلو ہے۔لہسن 10 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔لہسن کا سرکاری نرخ 615 روپے فی کلو مقرر،مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو فروخت ہو رہا ۔مارکیٹ میں ادرک 650 روپے فی کلو ہے۔مارکیٹ میں سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک ہے۔