ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن،ہزاروں ٹن اشیاخورونوش برآمد 

Apr 07, 2024 | 10:06 AM

ایک نیوز:ملک بھر میں دخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں ٹن اشیا خورونوش برآمد کرلی گئیں۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 26762 میٹرک ٹن کھاد، 2420 میٹرک ٹن آٹا، 53954 میٹرک ٹن گھی اور 9340 میٹرک ٹن چینی برآمد کی ۔

24 تا 31 مارچ کے دوران پنجاب سے 168میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی ۔24 تا 31 مارچ کے دوران متعلقہ اداروں نے 38 انسداد ذخیرہ اندوزی کے کامیاب آپریشنز مکمل کیے ۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف کاروائی کی رپورٹ حکومت اور عسکری قیادت کو پیش کردی گئی ۔

مزیدخبریں