میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنےکاامکان

میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنےکاامکان
کیپشن: میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنےکاامکان

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی میں اضافے کاامکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک  اور  جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ 

 اسلام آباد اور گر دو نواح،خیبرپختونختوا اور پنجاب کے بیشتراضلاع،مری،گلیات،سندھ ،بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔  تاہم  بعداز دوپہر  میں گرد آلود ہواوئیں چلنے کا امکان ہے۔
  ترجمان کے مطابق   گلگت بلتستان  میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم  کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔