ایک نیوز:پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا میں رمضان کی مناسبت سے ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کیاگیا۔
مقامی کمانڈرز کی جانب سے باجوڑ، شمالی وزیرستان ،مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔۔ ان اضلاع میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی مستحق فرد محروم نہ ہو۔۔ ضرورت مند افراد میں خشک راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور بڑی تعداد میں راشن پیکجز ضرورت مند اور مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
خشک راشن میں کھجوریں، آٹا، دالیں، چاول، چینی، پتی، خشک دودھ، کوکنگ آئل اور شربت شامل ہے۔ ان اضلاع کی عوام نے ان اہم اقدامات پر پاک فوج کے اعلی حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔