وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری

Apr 07, 2024 | 09:11 AM

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعاکی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبویﷺ میں عشا کی نماز اور نوافل اداکئے۔
وزیراعظم شہبازشریف،وفاقی وزرا نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات  کئے گئے تھے ۔باب السلام اور باب ابوبکر صدیق کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔

شہباز شریف وفد کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں مسجد نبوی سے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں