ویب ڈیسک:روس نے یوکرین کے شہر خارکیف کو نشانہ بنایا جس دوران 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
روس کی جانب سے حملہ رات گئے کیا گیا یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ روس نے ڈرون سے شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا، حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
علاقائی گورنر خارکیف نےبتایا کہ حملے میں 9 کثیر المنزلہ عمارتوں کو نقصان پہنچا، پیڑول پمپ سمیت آس پاس کی دکانوں کو بھی اس حملے سے نقصان پہنچا۔
دوسری جانب یوکرین کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ روس کے 32 ڈرونز میں سے 28 کو اس کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے جبکہ روسی فوج کی جانب سے حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریزکیا جارہاہے۔
یوکرینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے بڑے شہر خارکیف پر حالیہ ہفتوں کے دوران حملوں میں شدت آئی ہے، آئندہ بھی خارکیف شہر پر حملوں کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ خارکیف یو کرین کے شمال مشرق میں اورملک کا دوسرا بڑا شہر ہے، حالیہ ہفتوں میں روسی فوج کے حملوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔
روس کا یوکرین پر حملہ، 6 افراد ہلاک ،10زخمی
Apr 07, 2024 | 00:10 AM