75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط ادادی گئی

75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط ادادی گئی
کیپشن: 75 lakh deserving families have been paid the January-March installment of unique sponsorship

ایک نیوز:رمضان المبارک کے دوران بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 75 لاکھ مستحق خاندانوں کو ادا کردی گئی۔

بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں اور اس مرتبہ 7 ہزار کے بجائے اضافہ شدہ8500 روپے دیے جا رہے ہیں۔

بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط بھی ادا کی جارہی ہے۔تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹرڈ بچوں کی اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ میں آٹا سبسڈی کے 2 ہزار روپے فی خاندان کی تقسیم بھی جاری ہے۔

بینظیر کفالت کے تحت  سیلاب متاثرہ کاشت کاروں میں حکومتِ سندھ کے گندم کے بیج پر سبسڈی کی تقسیم بھی جاری ہے۔ایک لاکھ 33 ہزار کاشت کاروں میں آج تک ساڑھے 31 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمن پرسن شازیہ مری نے مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق مستحقین بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر میں اپنی شکایات درج کروائیں یا ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔