وہاڑی،کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کیلئے 4تاجروں کو اغواکرلیا

Apr 07, 2023 | 23:22 PM

ایک نیوز: وہاڑی: پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے ٹبہ سلطان پور کے چار تاجروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔

وہاڑی تحصیل میلسی تھانہ ٹبہ سلطان پور سے تعلق رکھنے والے کپڑے کے چار تاجروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر کے اہل خانہ سے تاوان کیلئے رابطہ کرلیا۔

ڈاکوؤں نے تاجروں کی رہائی کے بدلے چار کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

 اہل خانہ کاکہناہے ڈاکوؤں نے تاجروں کو 7 ہزار سوٹ خریدنے کے بہانے گھوٹکی بلایا اور وہاں سے اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے۔

تھانہ ٹبہ سلطان پور میں تاجروں کے اغوا کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے تعاون سے بازیابی کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔

مزیدخبریں