عید الفطر پر لمبی چھٹیاں : کابینہ ڈویژن نے کام شروع کردیا 

Long Holidays on Eid-ul-Fitr: Cabinet Division has started work
کیپشن: عید الفطر پر لمبی چھٹیاں : کابینہ ڈویژن نے کام شروع کردیا 

ایک نیوز :کابینہ ڈویژن نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ۔
ذرائع کےمطابق عید الفطر کی چھٹیوں کیلیے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاوس کو ارسال کی جائے گی،تاہم اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔
 ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20  سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی ۔