مودی کی مسلم حکمرانوں کیخلاف گھناؤنی سازش کاانکشاف

Apr 07, 2023 | 22:45 PM

ایک نیوز : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم دشمنی بے نقاب ہو گئی، مودی حکومت نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کردی۔

ویسے تو مودی سرکار کے دورِ حکومت میں کوئی بھی اقلیت یا دیگر مذاہب کے لوگوں کی نہ تو جانیں محفوظ ہیں اور نہ ہی انھیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن مودی کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

 اپنے تازہ اقدام میں مودی حکومت نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کردی۔ مسلم بادشاہوں اور حکمرانوں کے کارناموں کو تاریخ، سیاست اور دیگر نصابی کتابوں سے نکال دیا۔  گجرات مسلم کش فسادات سے دنیا بھر میں ’’گجرات کا قصاب‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے نریندر مودی نے اپنی اس سفاکیت اور بربریت کو بھی نصابی کتب سے نکال دیا گیا۔

مسلم تنظیموں اور رہنماؤں نے نصابی کتب سے مسلمانوں کی تاریخ مسخ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہندواتو کو فروغ دے رہی ہیں جس کے تحت بھارت صرف ہندوؤں کا ملک ہوگا۔

مزیدخبریں