پاکستانی طلبا کیلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ کمائی کے حوالے سے بہترین ممالک

پاکستانی طلبا کیلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ کمائی کے حوالے سے بہترین ممالک
کیپشن: پاکستانی طلبا کیلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ کمائی کے حوالے سے بہترین ممالک

ایک نیوز :پاکستانی طلبا کی طرف سےسب سے زیادہ کیا جانے والا سوال یہ ہے کہ آیاجب کوئی طالب علم بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتا ہے تو وہ وہاں جز وقتی کام کر سکتا ہے یا نہیں؟اور اگر کام کرسکتاہے تو کتنی دیر کرسکتا ہے ؟کئی ممالک میں غیر ملکی طلبا کے لیے کام کے اوقات متعین ہیں ایک حد سے زیادہ آپ دوران تعلیم وہاں رہ نہیں کماسکتے ۔
عام طور پر بین الاقوامی طلباء جو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنا چاہتے ہیں انہیں متعلقہ حکام سے ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ذیل میں ہم نے کچھ ایسے ممالک دیئے ہیں جہاں تعلیم کیساتھ ساتھ آپ اچھی کمائی بھی کرسکتے ہیں جہاں فی گھنٹہ تنخواہ بھی اچھی ملتی ہے اور کام کے اوقات بھی زیادہ ملتے ہیں ۔
آسٹریا
بین الاقوامی طلباء کو عام طور پر اس ملک میں ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیئے بغیر فی ہفتہ 20 گھنٹے پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور یہاں کم از کم اجرت فی گھنٹہ 10.10 یوروہے ۔
 یہاں پر ایک طالب علم حکومت سے اجازت لیکر تقریباً 202 یوروفی ہفتہ یا 808 یوروفی مہینہ کما سکتا ہے۔

بیلجیم
بیلجیم میں کام کرنے کے خواہاں بین الاقوامی طلباء کو عام طور پر ورک پرمٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔  عام طور پر یہاں ایک بین الاقوامی طالبعلم کو ہر ہفتے 20 گھنٹے تک پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوتی ہےجبکہ کرسمس، بہار اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کام کے اوقات پر کوئی پابندی نہیں یہاں کم از کم اجرت فی گھنٹہ11.87 یوروہے، اس طرح ایک طالب علم تقریباً 237.4 یوروفی ہفتہ یا €949.6 یوروفی مہینہ کما سکتا ہے ۔
جمہوریہ چیک
جمہوریہ چیک میںعام طور پر ہر ہفتے 20 گھنٹے پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ گرمیوں یا چھٹیوں میں طالبعلم ہفتے میں 40 گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں۔ یہاں کم از کم اجرت فی گھنٹہ € 4.36 یوروسے 8.72 یوروتک ہے۔یہاں ایک طالب علم تقریباً €87.2 سے €174.4 فی ہفتہ یا €348.8 سے €697.6 فی مہینہ کما سکتا ہے۔
ڈنمارک
ڈنمارک میں بین الاقوامی طلباء کو گریجویشن کے بعد کام کے لیے درخواست دیتے وقت عموماً ورک پرمٹ یا اسٹیبلشمنٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔  انہیں عام طور پر 20 گھنٹے فی ہفتہ پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران وہ کل وقتی کام کر سکتے ہیں۔وہاںفی گھنٹہ اجرت €13 سے €17 یوروتک ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک طالب علم زیادہ سے زیادہ  تقریباً €260 سے €340 فی ہفتہ یا €1,040 سے €1,360 فی مہینہ کما سکتا ہے۔

فن لینڈ
بین الاقوامی طلباء کو عموماً فن لینڈ میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں طلبا کو ہر ہفتے 25 گھنٹے تک پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ چھٹیوں کے دوران طلبا کل وقتی کام کر سکتے ہیں۔ یہاں فی گھنٹہ متوقع کم از کم اجرت €11.25 ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک طالب علم زیادہ سے زیادہ تقریباً €281.25 فی ہفتہ یا €900 سے €1,125 فی مہینہ کما سکتا ہے۔