چیف جسٹس مزید تباہی کےبجائےمستعفی ہو جائیں،نوازشریف

چیف جسٹس مزید تباہی کےبجائےمستعفی ہو جائیں،نوازشریف
کیپشن: Chief Justice should resign instead of further destruction, Nawaz Sharif

ایک نیوز:  سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔ چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کیا اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔