حکمرانوں کی کارروائیاں لندن پلان کا حصہ  ہیں،عمران خان 

حکمران جعلی مقدمات سے قومی تشخص مسخ کررہے ہیں،عمران خان 
کیپشن: The rulers are distorting the national identity with fake cases, Imran Khan

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں لندن پلان کا حصہ ہیں۔حکمران پاکستان کا مذاق اڑارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  نوازشریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یقین دہانیاں کرائی گئیں لیڈروں کوجیل میں ڈالیں گے۔

  عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات سےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس بُرے طریقے سے مسخ کررہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حکمران اسی طرح حکومت کیجانب سےعدالت عظمیٰ کو فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ ے بنیاد مقدمات بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتمادہے۔ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو، سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں! ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قائم کئے گئے 144ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹےپرچوں اور انکی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔