شاہ رخ خان نے با اثر ترین شخصیت میسی کوپیچھے چھوڑ دیا

Apr 07, 2023 | 20:46 PM

ایک نیوز: سروے میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 
سروے میں قارئین نے مشہور افراد کا انتخاب کیا جو دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات ہیں۔
ٹائم میگزین کے مطابق سروے میں 12 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور شاہ رخ خان کو 4 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب شخصیات پر سبقت حاصل ہے۔
ووٹنگ کیلئے لسٹ میں شامل افراد میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، سرینا ولیمز، مشیل یےہو اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
بالی وڈ کنگ نے چار برس بعد فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی اور ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں برس ریلیز ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں