پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستانی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کیپشن: Pakistani drama serial 'Tere Bin' became a top trend

ایک نیوز:ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی قسط پاکستان اور بھارت میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی۔
 ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی نئی یعنی 29 ویں قسط یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔
ڈرامے کی نئی قسط کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ابھی تک 17 ملین ویوز مل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے سراج الحق کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔