ایک نیوز : نامور بھارتی یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا۔
یوٹیوبر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے جوکہ پہلے سکھ مذہب کے پیروکار تھے۔ اعتراف کیا کہ میں پہلے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کا احترام کرتا تھا کیونکہ اسلام کے بارے میں میرا تصور غلط تھا میں اس مذہب کو صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی سے منسلک سمجھتا تھا۔پھر میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور مذہب کے بارے میں بہت سی نئی باتیں جانیں جس کے بعد آہستہ آہستہ میرے اسلام کے بارے میں خیالات بدلنے لگے۔
پرم جوت سنگھ کاکہنا تھا کہ ابتداء میں اسلام کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کرنے میں بہت ہچکچاہٹ ہوئی پھر گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔ یوٹیوب پر اسلامی مواد پر رد عمل کی ویڈیوز صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے بنانا شروع کی تھیں لیکن اس دوران میرے دل میں اسلام کے بارے میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی۔
بھارتی یوٹیوبر نے اپنےمداحوں کو اسلام کے بارے میں جاننے اور تمام مذاہب کے بارے میں کھلے ذہن رکھنے کا مشورہ دیا۔
بھارتی یوٹیوبر پرم جوت سنگھ کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔کچھ مداحوں نے ان کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔