پریانکا چوپڑا بیٹی کےہمراہ مندرپہنچ گئیں،ویڈیووائرل 

پریانکا چوپڑا بیٹی کےہمراہ مندرپہنچ گئیں،ویڈیووائرل 
کیپشن: Priyanka Chopra reached temple with daughter, video viral

ایک نیوز: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی مالتی میری کی پیدائش کے بعد اسے پہلی بار سدھی ونائک مندر کے درشن کے لیے ساتھ لے کر گئیں۔

سدھی ونائک مندر سے پریانکا چوپڑا کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں پریانکا چوپڑا کو بیٹی مالتی میری کو گود میں اُٹھائے مندر میں منعقد پوجا میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہلکے ہرے رنگ کا لباس جبکہ ان کی بیٹی سفید رنگ کی فراک پہنے  نظر آئی۔پوجا کے دوران مندر میں پنڈت نے اداکارہ اور ان کی بیٹی کے ماتھے پر ٹیکا بھی لگایا۔

ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس اپنی بیٹی مالتی میری کو پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت لے کر آئے ہیں۔