قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ 

Apr 07, 2023 | 18:10 PM

ایک نیوز:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 12.26 فیصد سے 14.87،پینشنرز ، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 سے 16.5 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.60 سے بڑھا کر 12.84 فیصد کردیا گیا ۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 13.1 سے بڑھا کر 17.1 ،سیونگز اکاونٹس پر شرح منافع 14.5 سے بڑھا کر 18.5 ،شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 15.96 سے بڑھا کر 19.82 فیصد کردیا گیا۔

مزیدخبریں