پاک نیوزی لینڈ سیریز :پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

پاک نیوزی لینڈ سیریز :پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: پاک نیوزی لینڈ سیریز :پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

ایک نیوز :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ریحان الحق منیجر، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ ، عبدالرحمان معاون کوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل کو باولنگ کوچ تعینات کیا گیا ہے ۔ کلف ڈکن فزیوتھراپسٹ، ڈرکس سائمن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ مقرر، غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دوسری جانب سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بازید خان،  گرانٹ ایلیٹ اور کابل ملز کمنٹری کریں گے لیسا سٹیلکیر،مارک باوچر، سکندر بخت اور عروج ممتاز خان ون ڈے میں کمنٹری کریں گے، زینب عباس سیریز میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔