تیز ہوائیں ،گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Apr 07, 2023 | 17:34 PM

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ اورگردونواح     میں    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ  اسلام آباد میں موسم  خشک   رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کےبیشتر اضلاع   میں بھی موسم   خشک   رہے گا ۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع  میں  بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم  خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے ۔

مزیدخبریں