جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع

Apr 07, 2023 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت پر جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں 28 اپریل  تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت پر سابق چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست  پر سماعت ہوئی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نیب کی جانب سے جہانزیب بھروانہ اور محمد رافع ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اس کے علاوہ طیبہ گل کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

 معاون وکیل کی  جانب سے استدعا کی گئی کہ ایس اے رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے ۔ عدالت نے ایس اے رحمان ایڈووکیٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں