تیندوے کے نوزائیدہ بچےپراسرارطور پر غائب

تیندوے کے نوزائیدہ بچےپراسرارطور پر غائب

ایک نیوز: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے ایک گاؤں میں جنم لینے والے تیندوے کے تین بچے پراسرار طور غائب ہو گئے ۔ 
رپورٹ کے مطابق  ضلع حویلی کے گاؤں جبی سیداں میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں آبادی سے کچھ فاصلے پر واقع ایک زیرتعمیر گھر کے باتھ روم میں مقامی افراد نے جنگلی جانور کے تین بچوں کو دیکھا۔  سوشل میڈیا پر تیندوے کے ان بچوں کے تصاویر مقامی افراد نے پوسٹ کرنا شروع کی اور ساتھ یہ بتایا گیا کہ یہ بچے محفوظ مقام  پر پہنچ گئے ہیں۔  11 بجے ایک مقامی شخص نے ایک تیندوے کو تین بچوں کے ساتھ دیکھا تو وہ ڈر کر گاؤں کی جانب بھاگا۔‘
اس شخص نے جب گاؤں والوں تو بتایا تو کئی لوگ اس غیرآباد گھر تک پہنچ گئے۔ لوگوں کے پہنچنے پر  تیندوا وہاں سے بھاگ گئی جبکہ تینوں بچے وہیں رہ گئے۔ تنیوں بچے پورا دن وہیں رہے اور ان کے ساتھ مقامی افراد تصاویر اور سلیفیاں بناتے رہے۔ اسی دوران وائلڈ لائف کے اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔ 
’وائلڈ لائف والوں نے دن بھر انتظار کیا کہ ان بچوں کی ماں واپس آئے لیکن شام تک انہیں تیندوا کے کوئی آثار نہ مل سکے۔ جس کے بعد وائلڈ لائف کا عملہ دوبارہ اس جگہ پر گیا تو وہ بچے وہاں سے غائب تھے۔\

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-07/news-1680865168-6334.mp4