ایک نیوز: لاہور بادامی باغ میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو قتل کر نے کے بعد خود تھانے پیش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اکرام نے فائرنگ کر کے نازمینا کو قتل کیا۔ملزم نے پولیس کو خود موقع پر گرفتاری دے دی۔مقتولہ نازمینا نے کچھ عرصہ قبل پسند کی دوسری شادی کی تھی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بادامی باغ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کیا،مقتولہ نازمینہ نے چند سال قبل اسلام آباد کے لڑکے سےپسند کی شادی کی تھی۔شوہر کے قتل کے بعد نامینہ اسلام آباد سے واپس آگئی تھی،مقتولہ نے دوبارہ کسی اور لڑکے سے بھاگ کر شادی کرلی ،مقتولہ کے بھائی اکرام نے اسی رنجش پر اسے قتل کر دیا ،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا۔